وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کامحفوظ پنجاب ویژن،سال رواں میں پولیس کریک ڈاؤن کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائدمجرمان گرفتار

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کامحفوظ پنجاب ویژن،سال رواں میں پولیس کریک ڈاؤن کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد مجرمان گرفتار
87 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان، 47 ہزار سے زائد عدالتی مفرور اور21942 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) گرفتار۔
 
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس صوبہ بھر میں جرائم کی روک تھام اور مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل ہے جس کے تسلسل میں رواں برس میں پولیس ٹیموں نے کریک ڈاؤن کے دوران مختلف کیٹیگریز میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مجرمان گرفتار کر لئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین جرائم میں ملوث 87 ہزار سے زائد اشتہاری مجرم گرفتار کئے جن میں اے کیٹیگری کے 13491، بی کیٹیگری کے 74029 اشتہاری شامل ہیں۔ پولیس آپریشنز کے دوران 47 ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار ہوئے جن میں اے کیٹیگری کے 3485 اور بی کیٹیگری کے 43656 عدالتی مفروران شامل ہیں، دوران آپریشنز 21942 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) بھی گرفتار کئے جن میں اے کیٹیگری کے 12679، بی کیٹیگری کے 9263 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں جبکہ سنگین جرائم میں مطلوب 65 اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کامیاب کاروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں جبکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر851)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, August 29, 2024