اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگز اینڈ کرائم (UNODC) کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگز اینڈ کرائم (UNODC) کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگز اینڈ کرائم (UNODC) پنجاب پولیس کے ٹریننگ اداروں میں سمارٹ کلاس رومز قائم کرے گا۔
یو این او ڈی سی اور پنجاب پولیس کے درمیان سائبر کرائم ونگ سمیت مختلف شعبوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا،
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگز اینڈ کرائم (UNODC) کے اعلی سطحی وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، آفیسر ان انچارج (UNODC) ارسلان ملک کی قیادت میں آئے وفد میں سینئر ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ آفیسر آفتاب شعیب شامل تھے۔ اقوام متحدہ کے ادارے (UNODC) کے وفد نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔دوران ملاقات پنجاب پولیس کے ٹریننگ اداروں کی کپیسٹی بلڈنگ اور فورس کی جدید ٹریننگ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگز اینڈ کرائم (UNODC) پنجاب پولیس کے ٹریننگ اداروں میں سمارٹ کلاس رومز قائم کرے گا، ان کلاس رومز میں جدید فیچرز سے مزین ٹیبلٹس، ای لرننگ سنٹر میں کمپیوٹر اور فرنیچر فراہم کئے جائیں گے، ڈاکٹر عثمان انورنے مزیدکہاکہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگز اینڈ کرائم (UNODC) کے تعاون سے پنجاب پولیس کے تمام ٹریننگ اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ یو این او ڈی سی اور پنجاب پولیس کے درمیان سائبر کرائم ونگ سمیت مختلف شعبوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا،دوران ملاقات مالیاتی جرائم کے کیسز میں سپیشلائزڈ ٹریننگ کی فراہمی پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے پنجاب بھر میں منشیات کی سپلائی چین، آن لائن اور کورئیر کمپنی کے ذریعے خرید و فروخت کے نیٹ ورک کے خاتمے بارے آگاہ کیا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے، رواں برس پنجاب پولیس کی صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے اڈوں پر 47568 ریڈز کی گئیں، مکروہ دھندے میں ملوث 22661 ملزمان گرفتار، 22095 مقدمات درج کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس تحفظ مراکز سے نشے سے متاثرہ افراد کی مدد و بحالی کیلئے متعدد اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان، اے آئی جی ٹریننگ فیصل مختار سمیت سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر850)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
 
 
Press Release Date: 
Thursday, August 29, 2024