Aug 29, 2024
راجن پورپولیس نے لونڈ گینگ کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرالیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق سرکل بنگلہ اچھا کچہ میں راجن پور پولیس نے لونڈ گینگ کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے مغوی احد ولد اللہ بخش کو بازیاب کرالیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے ڈیجیٹل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اغوا کاروں کا سراغ لگایا، پولیس کی پیش قدمی پر کچے کے ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مغوی احد ولد اللہ بخش ٹرک ڈرائیور اور سخی سرور کا رہائشی ہے جسے اغوا کاروں نے 3روز قبل اغوا کیا تھا۔
(روز نامہ دنیا)
************************