پنجاب پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن جاری

Aug 29, 2024

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے سخت کریک ڈاؤن جاری کھے ہوئے ہے اور پولیس ٹیمیں لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع کو ناجائز سلحہ کے پاک کرنے کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ خصوصی مہم کے دوران رواں برس ہزاروں کی تعداد میں خطرناک آتشی ہتھیار، گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یکم جنوری سے جاری کریک ڈاؤن میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1125 کلاشنکوف برآمد کی گئیں، اسی طرح 30627 پسٹل، 2387 بندوقیں، 2181 رائفلز، 492 ریوالور اورملزمان سے 02 لاکھ01 ہزار 141 گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں ملزمان کے قبضے سے 104 کلاشنکوف، 6409 پسٹل، 457 رائفلز، 249 بندوقیں، 49 ریوالوراور36 ہزار سے زائد گولیاں بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئیں۔

(روز نامہ خبریں)

**********************