ڈرگ فری پنجاب کے لئے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری

Aug 29, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کا منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 292 چھاپے مارے گئے، مکروہ دھندے میں ملوث 121ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 117مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 65 کلو گرام چرس، 06 کلو ہیروئن، 1414 لٹرز شراب برآمد ہوئی، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ26فروری سے شروع کئے گئے کریک ڈاؤن میں صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 47568 ریڈز کیے گئے، منشیات کے دھندے میں ملوث  22661ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 22095 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 14 ہزار305 کلو گرام چرس، 281 کلوگرام ہیروئن، 413 کلو گرام افیون، 103 کلو گرام آئس، اور 17 لاکھ 56 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیا۔

(روز نامہ خبریں)

************************