تمام اہلکار اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر پہنچ چکے، ترجمان پنجاب پولیس
پولیس کانسٹیبلری فاروق آباد سے 121 اہلکار راجن پور اپنے آبائی سٹیشن روانہ ہوئے،
25 اہلکار اقبال آباد انٹرچینچ سے روٹ لمبا ہونے جبکہ ظاہر پیر سے گھر قریب ہونے پر پہلے اتر گئے، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کے پی سی ہیڈ کوارٹرز سے واپسی پر اترنے اور کچہ میں ڈیوٹی نہ کرنے سے متعلق خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تمام اہلکار اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر پہنچ چکے ہیں۔ پولیس کانسٹیبلری فاروق آباد سے 121 اہلکار راجن پور اپنے آبائی سٹیشن کے لیے جبکہ 160 اہلکار رحیم یار خان کے لئے روانہ ہوئے۔ 121 پولیس اہلکار راجن پور پہنچ گئے۔ رحیم یارخان جانے والے 160 پولیس اہلکاروں میں سے 25 اہلکار اقبال آباد انٹرچینچ سے روٹ لمبا ہونے جبکہ ظاہر پیر سے گھر قریب ہونے پر پہلے اتر گئے، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ تمام اہلکار اپنی تعیناتی کے مقام پر ڈیوٹی پر حاضر ہو چکے ہیں اور اہلکار پی سی سے اپنے آبائی علاقوں میں واپسی پر خوش ہیں۔ ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل نے کہا کہ پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کے پی سی ہیڈ کوارٹرز سے واپسی پر اترنے اور کچہ میں ڈیوٹی نہ کرنے سے متعلق خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے ضلع رحیم یار خان کے پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد سے آنے والے تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہیں، کانسٹیبلان کی ڈیوٹی سے غیر حاضری کے متعلق غلط خبر چلائی گئی جس کی میں سختی سے ترید کرتا ہوں۔ پنجاب پولیس کچہ میں کریمنلز کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ نبردآزما ہے۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے مزید کہا کہ کچہ میں عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں،ریاست و قانون کی حکمرانی کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا،جرائم پیشہ عناصر کاقلع قمع مشن ہے اور کچہ کریمنلز کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر849)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************