وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن: منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پنجاب پولیس ان ایکشن

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن: منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پنجاب پولیس ان ایکشن
ایک روز میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 292 چھاپے، 121ملزمان گرفتار، 117 مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کا منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 292 چھاپے مارے گئے، مکروہ دھندے میں ملوث 121ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 117مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 65 کلو گرام چرس، 06 کلو ہیروئن، 1414 لٹرز شراب برآمد ہوئی، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ26فروری سے شروع کئے گئے کریک ڈاؤن میں صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 47568 ریڈز کیے گئے، منشیات کے دھندے میں ملوث  22661ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 22095 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 14 ہزار305 کلو گرام چرس، 281 کلوگرام ہیروئن، 413 کلو گرام افیون، 103 کلو گرام آئس، اور 17 لاکھ 56 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ماڈرن ڈرگز کی خریدو فروخت، آن لائن سپلائی اور استعمال کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے جائیں، بین الصوبائی اور بین الاضلاعی اسمگلنگ میں ملوث مجرمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر848)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, August 28, 2024