وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا محفوظ پنجاب ویژن: پنجاب پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے سخت کریک ڈاؤن جاری

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا محفوظ پنجاب ویژن: پنجاب پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے سخت کریک ڈاؤن جاری
صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1125 کلاشنکوف،30627 پسٹل، 2387 بندوقیں، 2181 رائفلز، 492 ریوالور برآمد۔ ترجمان پنجاب پولیس

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے سخت کریک ڈاؤن جاری کھے ہوئے ہے اور پولیس ٹیمیں لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع کو ناجائز سلحہ کے پاک کرنے کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ خصوصی مہم کے دوران رواں برس ہزاروں کی تعداد میں خطرناک آتشی ہتھیار، گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یکم جنوری سے جاری کریک ڈاؤن میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1125 کلاشنکوف برآمد کی گئیں، اسی طرح 30627 پسٹل، 2387 بندوقیں، 2181 رائفلز، 492 ریوالور اورملزمان سے 02 لاکھ01 ہزار 141 گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں ملزمان کے قبضے سے 104 کلاشنکوف، 6409 پسٹل، 457 رائفلز، 249 بندوقیں، 49 ریوالوراور36 ہزار سے زائد گولیاں بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس اور سٹاک کی انسپکشن کا عمل باقاعدگی سے سر انجام دیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن کی ہفتہ وار رپورٹس سی پی او بھجوائیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر847)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, August 28, 2024