ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمدکا مقدمات بروقت چالان عدالت نہ بھجوانے پر سخت برہمی کا اظہار۔
سی پی او، ڈی پی او اپنی نگرانی میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد اور پینڈنگ چالان کو جلد از جلد یکسو کریں۔ ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد
ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہواجس میں صوبے کے تمام سی پی اوز، ڈی پی اوز، ایس ایس پیز اور ایس پیز انوسٹی گیشن نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، اجلاس میں ڈی آئی جی لیگل ملک اویس، ڈی ایس پی لیگل قدیر انور، ڈی ایس پی لیگل ارسلان سیف، ڈی ایس پی مانیٹرنگ شیخ مظفر اکرم اور انچارج CDR سمعیہ خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پینڈنگ چالان کے متعلق اعلی عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے متعلق بریف کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد نے مقدمات کے بروقت چالان عدالت نہ بھجوانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے بروقت چالان جمع کروانے کے لیے تمام ایس ایس پیز انوسٹی گیشن کو اپنا سپر وائزری کردار مزید بہتر طور پر ادا کرنے کی ہدایت کی۔ محمد ادریس احمد نے کہاکہ سی پی اوز، ڈی پی اوز اپنی نگرانی میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد اور پینڈنگ چالان کو جلد از جلد یکسو کریں اور تمام سپر وائزری آفیسر 17 دن کے اندر چالان عدالت میں بھجوائے جانے کو یقینی بنائیں۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد نے کہاکہ جن افسران نے بروقت چالان عدالت میں نہ بھجوایا وہ تاخیر کی وجوہات بارے تحریری جواب بھجوائیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد نے مزیدکہاکہ تمام افسران زیر التوا چالان کو فوری طور پر کلئیر کرکے سرٹیفیکیٹ جاری کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر846)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
