Aug 28, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انوراور سیکرٹری ہوم پنجاب نور الامین مینگل پیر کی شب رات گئے میانوالی پہنچے، آئی جی پنجاب، سیکرٹری ہوم پنجاب نے کالاباغ میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا، آئی جی پنجاب اور سیکرٹری ہوم پنجاب نے دونوں مکاتب کو پرامن رہنے کی تلقین کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ بین المسالک ہم آہنگی، اتحاد اور رواداری کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے، تمام مکاتب فکر، علما کرام، کمیونٹی لیڈرز،سکیورٹی اداروں کے تعاون سے امن کا قیام یقینی بنائیں گے، حافظ زبیر حسن ڈویژنل امن کمیٹی لاہور، نائب مہتمم جامع اشرفیہ لاہور، مفتی راغب نعیمی چئیرمن اسلامی نظریاتی کونسل، قاسم علی قاسمی جامع المنظر ماڈل ٹاؤن لاہور اور علماء کرام سرگودھا و ڈسٹرکٹ میانوالی بھی ہمراہ تھے،,ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم، ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب سمیت سینئر افسران بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔
(روز نامہ جناح)
**********************
