آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈیرہ غازی خان کا دورہ، ٹیچنگ ہسپتال آمد، پولیس اہلکاروں کے لیے کیش ایوارڈ

Aug 27, 2024

ڈیرہ غازی خان: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈیرہ غازی خان کا دورہ۔ ٹیچنگ ہسپتال آمد۔ انہوں نے تونسہ شریف میں خوارجی دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ بہادری کا مظاہرہ کرنے پر زخمی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آئی جی پنجاب نے دہشت گردوں کی سرکوبی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو کیش ایوارڈ سے نوازا۔زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے بین الصوبائی سرحدی چوکیوں کو مضبوط کرنے کے لیے 70 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔چیک پوسٹوں کو تھرمل کیمروں سمیت جدید اسلحہ سے لیس گیا ہے۔

(روز نامہ جہان پاکستان)

*************************