آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا تعلیم دوست ویژن: پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے ریکارڈ وظائف کا اجرا
مختلف ڈگری پروگرامز میں زیر تعلیم سینکڑوں طلبا و طالبات کو 09 کروڑ روپے سے زائد رقم کے تعلیمی سکالرشپس جاری۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے تعلیم دوست ویژن کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم اور فیسوں کی ادائیگی کیلئے ریکارڈ وظائف جاری کئے جارہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ رواں برس پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر پر 100 کروڑ خرچ کئے جا رہے ہیں، بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز سائن کئے، شاندار تعلیمی ریکارڈ کے حامل بچوں کو لیپ ٹاپ دئیے گئے، وسائل اور راہنمائی کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں میں مختلف ڈگری پروگرامز میں زیر تعلیم سینکڑوں طلبا و طالبات کو 09 کروڑ روپے سے زائد رقم کے تعلیمی سکالرشپس جاری کر دئیے ہیں۔بی ایس آنرز میں زیر تعلیم 1143 طلبا و طالبات کو فیسوں کی ادائیگی کیلئے 06 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی، انجینئرنگ ڈسپلن کے مختلف پروگرامز میں زیر تعلیم 115 طلبا و طالبات کو 01 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد سکالرشپس جاری کئے گئے، قانون کے ڈگری پروگرامز میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو 72 لاکھ 51 ہزار روپے سے زائد رقم دی گئی۔ انڈر میٹرک ڈگری پروگرامز میں زیر تعلیم 20 طلبا و طالبات کو 13 لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد سکالرشپس دئیے گئے۔چاروں کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 09 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد رقم طلبا و طالبات کو دی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے، لاہور سمیت مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات ان سکالرشپس سے مستفید ہو رہے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر845)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, August 27, 2024