دھاتی ڈور اور پتنگ بازی سے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کاکریک ڈاؤن بلا تعطل جاری

 دھاتی ڈور اور پتنگ بازی سے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کاکریک ڈاؤن بلا تعطل جاری
رواں سال صوبہ بھر میں پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 11689 ملزمان گرفتار،  11113 مقدمات درج۔ ترجمان پنجاب پولیس
ملزمان کے قبضہ سے 06 لاکھ 38 ہزار سے زائد پتنگیں اور 34450 چرخیاں برآمد۔ ترجمان پنجاب پولیس
دھاتی ڈور اور پتنگ بازی سے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں دھاتی ڈوراور پتنگوں کی تیاری، خریدو فروخت اور استعمال کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں پتنگ بازی پر پابندی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 11689 ملزمان گرفتار ہوئے، پولیس ٹیموں نے مختلف اضلاع میں پتنگ بازی کے قوانین کی خلاف ورزی پر 11113 مقدمات درج کئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 06 لاکھ 38 ہزار سے زائد پتنگیں اور 34450 چرخیاں برآمد ہوئیں۔ صوبائی دارالحکومت میں رواں سال 2546 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے خلاف 2480 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے تقریبا 50 ہزار پتنگیں اور 2230 چرخیاں برآمد ہوئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپروائزری افسران کو خطرناک کھیل و کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ منظور شدہ نئے قوانین کی روشنی میں خلاف ورزیوں پر بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت، ٹرانسپورٹ اور استعمال پر سخت کاروائی میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ خطرناک کھیل و کاروبار کے عادی و پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن بزنس میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر844)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, August 27, 2024