لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کے لیے خود فیلڈ میں موجود رہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور اور ملتان میں مرکزی عزاداری جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچے، داخلی گیٹ پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران، ایس ایس پی آپریشنز لاہور تصور اقبال اور ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مرکزی عزاداری جلوس کے روٹ، مختلف پوائنٹس پر تعینات جوانوں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے آئی جی پنجاب کو چہلم حضرت امام حسینؓ کے عزاداری جلوس کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی،آئی جی پنجاب نے سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو سراہا۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************
