جلوسوں، مجالس اور عرس تقریبات کیلئے پولیس ہائی الرٹ رہی ،آئی جی

Aug 27, 2024

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) چہلم حضرت امام حسین ؓکے موقع پر صوبہ بھر میں جبکہ صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری ؒ کے عرس کے آخری روز پنجاب پولیس نے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ عزاداری جلوسوں، مجالس اور عرس تقریبات کے لئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی ، چہلم امام حسینؑ کے موقع پر 680 مجالس منعقد، 382 عزاداری جلوس برآمد ہو ئے، 30 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار چہلم و عرس تقریبات کی سکیورٹی پر تعینات رہے۔آئی جی نےلاہوراورملتان میں جلوسوں ،مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ سیف سٹی ملتان سمیت تمام شہروں میں شروع ہو رہا ہے۔

(روز نامہ جنگ)

*********************