Aug 26, 2024
لاہور (نیوزرپورٹر) آذربائیجان کے وزیرداخلہ ولایت ایوازوف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو خط ارسال کیا ہے جس میں رحیم یار خان کے علاقہ کچے میں پولیس قافلے پر ڈاکوؤں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورحملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق ولایت ایوازوف نے لکھا کہ ڈاکوؤں کے حملے سے 12پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دلی دکھ ہوا مشکل کی اس گھڑی میں آذربائیجان کی حکومت پاکستان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔
(روز نامہ جنگ)
**********************