پنجاب پولیس کے چہلم حضرت امام حسین ؓ، صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری ؒ کے عرس کے آخری روز فول پروف سکیورٹی انتظامات
680 مجالس اور 382 عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی فرائض 30 ہزار سے زائد افسران واہلکاروں نے سر انجام دئیے، ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر چہلم حضرت امام حسین ؓکے موقع پر صوبہ بھر میں جبکہ صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری ؒ کے عرس کے آخری روز پنجاب پولیس نے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ عزاداری جلوسوں، مجالس اور عرس تقریبات کے لئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی جس کی بدولت چہلم حضرت امام حسین ؓ کے مقدس پروگراموں کا محفوظ انعقاد یقینی بنایا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انو ر نے کہاکہ چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر 680 مجالس منعقد، 382 عزاداری جلوس برآمد ہو ئے، 30 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار چہلم حضرت امام حسین ؓ، عرس تقریبات کی سکیورٹی پر تعینات رہے، سپیشل پولیس، ٹریفک پولیس اور والنٹیرز بھی سکیورٹی انتظامات میں معاونت فراہم کی۔ سیف سٹی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹرز سے سکیورٹی انتظامات میں بھرپور استفادہ کیا گیا، صوبائی دارالحکومت لاہور میں 44 مجالس، 05 جلوسوں کی سکیورٹی پر 07 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات رہے۔ آئی جی پنجاب کی آر پی اوز، ڈی پی اوزنے حساس مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی، لاہور میں حضرت داتا علی ہجویری ؒ کے عرس کے موقع پر ملک بھر سے آنیوالے زائرین کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے،سپیشل کنٹرول رومز سے چہلم جلوس و مجالس اور عرس تقریبات کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی گئی، مرکزی عزاداری جلوسوں کے روٹس، حساس امام بارگاہوں پر سنائپرز تعینات رہے جبکہ خواتین عزاداروں کی سرچ اور سکیورٹی کیلئے لیڈی اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد مذہبی ہم آہنگی، بین المسالک اتحاد اور رواداری کو فروغ دیا جس سے امن و امان کی فضا برقرار رہی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر842)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, August 26, 2024