چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے سکیورٹی انتظامات، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور خود فیلڈ میں موجود
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا لاہور اور ملتان میں مرکزی عزاداری جلوس کے روٹس کا دورہ،
حالیہ واقعات کے تناظر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ یقینی بنائی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کے لیے خود فیلڈ میں موجود رہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور اور ملتان میں مرکزی عزاداری جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچے، داخلی گیٹ پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران، ایس ایس پی آپریشنز لاہور تصور اقبال اور ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مرکزی عزاداری جلوس کے روٹ، مختلف پوائنٹس پر تعینات جوانوں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے آئی جی پنجاب کو چہلم حضرت امام حسین کے عزاداری جلوس کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی،آئی جی پنجاب نے سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو سراہا،ڈاکٹر عثمان انور نے امن کمیٹی کے ارکان، عزاداروں سے ملاقات کی، سکیورٹی انتظامات اور سہولیات بارے استفسار کیا۔ آئی جی پنجاب پولیس نے کہا کہ 30 ہزار افسران و جوان جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی یقینی بنا رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہریوں کے تعاون سے چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا پرامن انعقاد یقینی بنائیں گے۔
قبل ازیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملتان کا دورہ کیا اور چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے امام بارگاہ جوادیہ، تھانہ دہلی گیٹ سمیت اے کیٹیگری کے دیگر جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان، آر پی او ملتان کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری، سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔آئی جی پنجاب کی مرکزی جلوس کے منتظمین سے ملاقات، سکیورٹی انتظامات بارے دریافت کیا۔آئی جی پنجاب نے بہترین سکیورٹی انتظامات پر ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کو سراہا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ڈیوٹی پر تعینات جوانوں سے ملاقات کے دوران جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات مزید تندہی سے انجام دینے کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی کیمروں سے حساس جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے، متبادل راستوں سے ٹریفک کی ہموار روانی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ خواتین شہریوں کی سکیورٹی کیلئے خواتین اہلکاروں کو تعینات رکھا جائے۔ آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان نے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ چہلم کی مجالس اور جلوسوں کے دوران شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں، مزہبی منافرت پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔ آ ئی جی نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے تناظر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کئے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ منتظمین جلوس ومجالس، امن کمیٹی ودیگر اداروں کے ساتھ مضبوط کوارڈینیشن رکھیں۔ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں اور سیف سٹی ملتان سمیت تمام شہروں میں شروع ہو رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے سے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر839)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, August 26, 2024