انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے تعلیم دوست ویژن کے تحت پولیس ملازمین اور انکے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے ریکارڈ وظائف کا اجرا جاری ہے ، جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے گریجویشن پروگرام کے 102 طلبا و طالبات کو فیسوں کی ادائیگی کیلئے 54 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد تعلیمی سکالرشپس جاری کئے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ ڈگری پروگرامز میں زیر تعلیم 2590 طلبا و طالبات کو 06 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد سکالرشپس جاری کئے گئے جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو 02 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تینوں کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 09 کروڑ 17 لاکھ روپے رقم طلبا و طالبات کو دی گئی، لاہور سمیت مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات ان سکالرشپس سے مستفید ہونگے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے ، آئی جی پنجاب نے کہا کہ رواں برس پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر پر 100 کروڑ خرچ کئے جا رہے ہیں ۔۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم اولین ترجیح ، ہر ممکن تعاون یقینی بنا رہے ہیں۔ ہونہار بچوں کیلئے فارن سکالرشپس ، کیرئیر ڈویلپمنٹ میں مکمل راہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔
********************