آئی جی پنجاب کی کانسٹیبل احمد نواز کے اہل خانہ سے ملاقات, پنجاب پولیس کا ہر جوان ہمارے لئے اہم ہے، احمد نواز کی بازیابی اولین ترجیح تھی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغوی کانسٹیبل احمد نواز کوبحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔ دو روز قبل کچہ ماچھکہ سے ڈاکو کانسٹیبل احمد نواز کو ساتھ لے گئے تھے، کانسٹیبل احمد نواز کی بازیابی سے اس کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کانسٹیبل احمد نواز کی بحفاظت بازیابی اولین ترجیح تھی، کانسٹیبل احمد نواز کی بحفاظت بازیابی پولیس کی اہم کامیابی ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ کچہ کریمنلز کی سرکوبی مشن ہے،کچہ کو ڈاکوؤں سے پاک۔
مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ ڈاکوؤں سے بازیاب کروائے گئے کانسٹیبل احمد نواز کے اہل خانہ سے ملاقات کی، کانسٹیبل احمد نواز کے بھائی، والد، چچا و دیگر اہلخانہ ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل احمد نواز کے اہلخانہ کو گلے لگایا اور حوصلہ افزائی کی، آئی جی پنجاب کا کانسٹیبل احمد نواز کی بحفاظت بازیابی پر اہلخانہ سے مسرت کا اظہار، مبارکباد دی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کا ہر جوان ہمارے لئے اہم ہے، احمد نواز کی بازیابی اولین ترجیح تھی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کا ہر سپاہی دہشت گردوں، شرپسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، کچہ ایریا سے تمام شر پسند و جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، آر پی او بہاولپور رائے بابر، ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل سمیت سینئر افسران موقع پر موجود تھے ۔
************************