آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کچہ ماچھکہ پہنچ گئے، اگلے مورچوں کا تفصیلی دورہ

Aug 26, 2024

 

نامساعد حالات میں فرائض سر انجام دینے والے پولیس جوانوں کے بلند مورال، ہمت و حوصلے کو سراہا , آئی جی پنجاب نے سانحہ ماچھکہ کی جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، تھانہ ماچھکہ میں بازیاب کانسٹیبل سے ملاقات کی ،  سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل بھی ہمراہ تھے، کچہ میں ریاست و قانون کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان 

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ ماچھکہ میں گھوٹکی سے متصل اگلے مورچوں کا تفصیلی دورہ کیا ۔آئی جی پنجاب نے کچہ میں اگلے مورچوں پر کریمنلز کے خلاف نبرد آزما جوانوں سے ملاقات کی ، نامساعد حالات میں فرائض سر انجام دینے والے پولیس جوانوں کے بلند مورال، ہمت و حوصلے کو سراہا ۔ آئی جی پنجاب نے سانحہ ماچھکہ کی جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل نے آئی جی پنجاب کو کچہ کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، آئی جی پنجاب تھانہ ماچھکہ بھی گئے، بازیاب کانسٹیبل احمد نواز سے ملاقات کی ،  سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل بھی ہمراہ تھے، آئی جی پنجاب نے پولیس افسران سےکچہ ایریا پولیس آپریشن کے آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں کچہ کے اگلے مورچوں پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکار ہمارے حقیقی ہیروز ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ، امن کے قیام کے لئے پنجاب پولیس کی تاریخ جوانوں کی عظیم قربانیوں سے عبارت ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، پولیس کچہ کریمنیلز کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لے گی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ کچہ میں ریاست و قانون کی رٹ کو برقرار رکھا جائے گا، کامیاب پولیسنگ سے کچہ میں سنگین جرائم کا مکمل خاتمہ ہوا، درجنوں خطرناک کریمنیلز اپنے انجام کو پہنچے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ عملی طور پر ناکام کچہ کریمنلز کی بزدلانہ کارروائیوں سے پنجاب پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر وسائل فراہم کر رہی ہیں ، کریمنلز کی سرکوبی پولیس کا مشن، کچہ سے جرائم پیشہ عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب  محمد کامران خان ، ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس ،آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید  ڈی پی او رضوان عمر گوندل بھی ہمراہ تھے.

********************