لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کا منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری،آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 313 چھاپے مارے گئے، مکروہ دھندے میں ملوث 133 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 133 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 60 کلو گرام چرس، 06 کلو ہیروئن، 03 کلو آئس، 1901 لٹرز شراب برآمد ہوئی، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ گزشتہ 06 ماہ کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 46437 ریڈز کی گئیں، منشیات کے دھندے میں ملوث 22176 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 21617 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 14 ہزار کلو سے زائد چرس، 270 کلو گرام ہیروئن، 402 کلو گرام افیون، 100 کلو گرام آئس، اور 17 لاکھ 50 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیا۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************