وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن: منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پنجاب پولیس ان ایکشن

Aug 25, 2024

ایک روز میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 313 چھاپے ، 133 ملزمان گرفتار، 133 مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس 

 وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کا منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے،  آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے ، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 313 چھاپے مارے گئے ، مکروہ دھندے میں ملوث 133 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 133 مقدمات درج کئے گئے ، ملزمان کے قبضہ سے 60 کلو گرام چرس، 06 کلو ہیروئن، 03 کلو آئس ، 1901 لٹرز شراب برآمد ہوئی، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ گذشتہ 06 ماہ کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 46437 ریڈز کی گئیں ، منشیات کے دھندے میں ملوث 22176 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 21617 مقدمات درج کئے گئے ، ملزمان کے قبضہ سے 14 ہزار کلو سے زائد چرس، 270 کلو گرام ہیروئن ، 402 کلو گرام افیون، 100 کلو گرام آئس، اور 17 لاکھ 50 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی،  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیا۔  ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ماڈرن ڈرگز کی خریدو فروخت، آن لائن سپلائ  اور استعمال کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے جائیں، بین الصوبائی اور بین الاضلاعی اسمگلنگ میں ملوث مجرمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔

***********************