آئی جی پنجاب کی سانحہ کچہ ماچھکہ کے شہدا پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات، غمزدہ فیملیز کو دلاسہ دیا

Aug 25, 2024

ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہداء اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، آئی جی پنجاب 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سانحہ کچہ ماچھکہ کے شہدا پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات کی ، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا پولیس کی غمزدہ فیملیز کو دلاسہ دیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا کے بچوں سے اظہار شفقت کیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی چیز ملک و قوم کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کی لازوال قربانیوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتی، شہدا کے اہل خانہ ہماری فیملی ہیں، تنہا نہیں چھوڑیں گے،  کفالت ہماری ذمہ داری ہے، آئی جی  پنجاب نے مزید کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، کچہ کے ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے.

**********************