سرکاری ڈرائیوز کی تجدید فیس معافی اور خصوصی پورٹل قائم

Aug 24, 2024

اہور (کرائم رپورٹر )سرکاری ڈرائیورز کیلئے رینیول کی فیس معافی اورخصوصی پورٹل بھی سسٹم میں قائم کردیا گیا،موٹر وہیکل رولز1969 کے سیکشن 27 کے مطابق سرکاری ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی فیس سے استثنیٰ حاصل ہے۔ ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر زٹریفک پنجاب کی جانب سے متعلقہ افسروں کو بھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مخصوص سرکاری افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کی فیس سے مستثنیٰ کیا جائے گا، کوئی فیس نہیں لی جائے گی، موٹر گاڑی چلانے کے لیے مرکزی یا صوبائی حکومت کی خدمت میں ملازم شخص کے لیے ،یاکسی سابق فوجی کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا یا تجدید کے لیے جس کا سرٹیفکیٹ ہو پاکستان کی مسلح افواج کے افسر سے موٹر گاڑی چلانے میں مہارت رکھتا ہو،سرکاری ڈرائیوروں کو فیس میں چھوٹ کی یہ سہولت فراہم کرنے کے لیے آن لائن پورٹل پر ایک فارم ڈیزائن شامل کیا گیا۔ اس سلسلے میں سرکاری ڈرائیوروں کے لیے باقاعدہ لائسنس کی تجدید کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے ،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فارم صرف سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز ایڈمن لاگ ان اکاؤ نٹس کے ذریعے چلایا جائے گا ، کسی دوسرے لاگ ان سے نہیں چلایا جا سکے گا۔

(روز نامہ دنیا)

************************