آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈیرہ غازی خان کا دورہ،
خوارجی دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی ٹیچنگ ہسپتال میں عیادت کی،
آئی جی پنجاب نے دہشت گردوں کی سرکوبی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو کیش ایوارڈ سے نوازا، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب پنجاب ڈاکٹر عثمان انور رحیم یار خان سے ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے ہیں ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور تونسہ شریف میں خوارجی دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی، آئی جی پنجاب نے بے مثال شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر زخمی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا، آئی جی پنجاب نے خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس جوانوں کو شاباش دی، آئی جی پنجاب نے دہشت گردوں کی سرکوبی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو کیش ایوارڈ سے نوازا، آئی جی پنجاب کی زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ آئی جی پنجاب نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بین الصوبائی سرحدی چوکیوں کو مضبوط کرنے کے لیے 70 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں، حکومت پنجاب کی جانب سے تمام بین الصوبائی چیک پوسٹوں کو تھرمل کیمروں سمیت جدید اسلحہ سے لیس گیا ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس اب تک فتنہ خوارج کے 08 حملوں کو کامیابی پسپا کر چکی ہے، دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارا مورال پشت نہیں کرسکتے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کچہ ایریا میں شہید ہونے والے ایک ایک اہلکار کے خون کا حساب لیں گے، شہداء کی فیملیز کو 700 پلاٹ دئیے گئے ہیں، اپنے ہر شہید کی فیملی کی کفالت کریں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس، آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے، تونسہ شریف میں گزشتہ روز خوارجی دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران دو اہلکار زخمی جبکہ دو دہشتگرد جہنم واصل ہوئے تھے،
(ہینڈ آؤٹ نمبر838)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Sunday, August 25, 2024