پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض کی راہ میں شہادت کے رتبے پر فائز

پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض کی راہ میں شہادت کے رتبے پر فائز
خانیوال کے علاقے کبیروالا میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل سہیل شہید۔
 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر کانسٹیبل سہیل کمبوہ کو بھرپور خراج تحسین
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خانیوال کے علاقے کبیروالا میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل سہیل کو خراچ تحسین پیش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کانسٹیبل سہیل نے فرض کی راہ میں بہادری سے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس نے ڈکیتی شدہ سامان کی برآمدگی اور اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا۔ ڈاکوؤں نے پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کردی، کانسٹیبل سہیل فائر لگنے سے شہید ہوگیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو رانا احمد بھی ہلاک ہوگیاجو ڈکیتی کے دس مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک فوری موقع پر پہنچے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری کر دیا گیا۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر830)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, August 23, 2024