سانحہ کچہ ماچھکہ، پنجاب پولیس کا جوابی وار، پولیس اہلکاروں پر حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر انجام کو پہنچ گیا، 05ڈاکو شدیدزخمی۔
شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائن میں ادا، شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں میں سپرد خاک کئے گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل، ڈی جی رینجرز عاطف بن اکرم، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،ایڈوائزر ٹو سی ایم پنجاب برگیڈیر بابرسمیت سینئر پولیس افسران واہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان آمد، زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہا ہے کہ پولیس فورس کا مورال بلند ہے،ڈاکوؤں کی بزدلانہ کاروائیاں ملک و قوم کی حفاظت میں جانیں قربان کرنے والی بہادر پولیس جوانوں کا مورال اور عزم و حوصلہ پست نہیں کر سکتیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن بھرپور طاقت سے جاری رہے گا،پولیس جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، سانحہ کچہ ماچھکہ پر پنجاب پولیس کے جوابی وارپولیس اہلکاروں پر حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر انجام کو پہنچ گیا ہے۔ رات گئے جاری پولیس آپریشن میں کچہ ایریا کا خطرناک ڈاکو بشیر شر کیفر کردار کو پہنچا، بشیر شر گذشتہ روز پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھا،پولیس کی کارروائی میں ڈاکو بشیر شر کے 05ساتھی شدید زخمی ہوئے جن میں ثنا اللہ شر، گدا علی، کملو شر، رمضان شر اور گدی شامل ہیں، پولیس کے جوابی آپریشن میں مزید ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے،پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
کچہ ماچھکہ کے شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائن میں ادا کی گئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہداء کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد سیال نے شرکت کی جبکہ ڈی جی رینجرز عاطف بن اکرم، ایڈوائزر ٹو سی ایم پنجاب برگیڈیر بابر، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس وقار عباسی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ، ڈائریکٹر سیف سٹی پنجاب ڈی آئی جی احسن یونس بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔ نماز جنازہ میں شہداء کے ورثاء، پولیس افسران و اہلکاروں او زندگی کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے بڑی تعداد شرکت کی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دئیے گئے۔شہداء پولیس میں تین اہلکار اقلیتی برادری سے تعلق رکھتے ہیں جن کو سلامی پیش کرتے ہوئے ان کے جسد خاکی آخری رسومات کے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں، گزشتہ روز ڈاکوؤں کے حملہ سے بارہ پولیس اہلکار شہید 8 زخمی ہوئے تھے
قبل ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سینئر افسران کے ہمراہ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کیا، آئی جی پنجاب نے گذشتہ رات ڈاکوؤں کے حملہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی،سیکرٹری ہوم پنجاب نورالامین مینگل،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سمیت سینئر پولیس افسران ہمراہ تھے۔ آئی جی پنجاب نے ہسپتال میں زیر علاج زخمی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی،جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔ آئی جی پنجاب نے زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے ملک و قوم کے لئے ہمیشہ عظیم قربانیاں پیش کیں، کچہ ایریا اور سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں، ڈاکوؤں اور شر پسند عناصر کے حملوں کے چیلنجز کا سامنا کیا ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کچہ کے ڈاکوؤں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھے گی، حملہ میں ملوث ڈاکوؤں کی سرکوبی کیلئے پولیس آپریشن جاری رہے گا۔شہید اہلکاروں میں محمد عمران، محمد ارشد، نذر عباس، انس ستار، اجے رام، بیرم رام، عبداللہ بن مظہر، محمد ساجد، راجہ کنول، محمد احمد، محمد زاہداور محمد منیر شامل ہیں، شہدا میں سے 09کا تعلق ڈسٹرکٹ رحیم یار خان پولیس جبکہ پی سی مظفر گڑھ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان سے ایک، ایک اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر829)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Friday, August 23, 2024