رحیم یار خان، کچہ ماچھکہ میں پولیس گاڑیوں پر ڈاکوؤں کا راکٹ حملہ، پولیس اہلکار شہید ، متعدد

Aug 23, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یار خان کچہ ماچھکہ میں پولیس گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے راکٹ حملے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور رحیم یار خان کیلئے روانہ ہو گئے ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سمیت دیگر سینئر افسران بھی ہمراہ تھے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کچہ کے علاقے میں پولیس کی 02 گاڑیاں ہفتہ وار ڈیوٹی کرکے واپس آ رہی تھیں، ایک گاڑی خراب ہوئی، اچانک راکٹ لانچرز سے حملہ ہوا،  پولیس گاڑیوں پر راکٹ لانچر حملے میں اب تک  *09*  اہلکاروں کے شہادت کنفرم ہو گئی ہے، حملے میں  بیشتر پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ڈی پی او رحیم یار خان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ 
(روز نامہ جنگ)
*************************