ڈرون خرید نے کیلئے پنجاب پولیس کو 30 کروڑ روپے جاری

Aug 22, 2024

اہور (مد ثر حسین سے )دہشتگرد وں اور ڈاکوؤں سے لڑنے کیلئے پنجاب پولیس جدید ڈرون خریدے گی۔ ڈرون میں گولہ با رود اور اسلحہ لے جانے کی صلاحیت ہو گی اور وہ اونچائی سے دہشتگرد وں اور ڈاکوؤں کو نشانہ بنا سکیں گے ۔ تفصیل کے مطابق دہشت گردوں اور کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس اب جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مقابلہ کرے گی۔پنجاب حکومت نے جدید ڈرون ٹیکنالوجی خریدنے کے لیے پنجاب پولیس کو 30 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ۔آئی جی آفس کی لاجسٹک برانچ 50 جدید ڈرون کی خریداری کرکے متعلقہ اضلاع کے حوالے  کر ے گی۔جدید ڈرون رحیم یار خان ، راجن پور، میانوالی ، بھکر اور دیگر اضلاع میں دئیے جائیں گے ۔جدید ڈرون کو چلانے کے لیے سٹاف کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

(روز نامہ دنیا)

*********************