تاوان کیلئے اغوابزنس مین باٹا پور سے بازیاب، 4 ملزمان گرفتار،10لاکھ برآمد

Aug 22, 2024

لاہور( کر ائم رپو رٹرسے)لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ سے چند ہفتے قبل تاوان کیلئے اغوا ہونیوالےبزنس مین ابراہیم کو باٹا پور سے بحفاظت بازیاب کرکے 4 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے ڈی ایس پی سید حسین حیدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا باٹا پور سے گرفتار ملزمان میں قدرت اللہ، عبدالسجاد، طارق خان اور بابر علی شامل ہیں جن سے 10لاکھ روپے تاوان کیلئے لی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔اسکے علاوہ آرگنائزڈکرائم یونٹ کینٹ نے لاہورکے علاقوں ڈیفنس اے اور نواب ٹائون میں دو بڑی وارداتیں ٹریس کرکے خواتین سمیت 5ملزمان گرفتارکرلئے۔

(روز نامہ جنگ)

************************