رحیم یار خان، کچہ ماچھکہ میں پولیس گاڑیوں پر ڈاکوؤں کا راکٹ حملہ، 09 پولیس اہلکار شہید ، متعدد زخمی

رحیم یار خان، کچہ ماچھکہ میں پولیس گاڑیوں پر ڈاکوؤں کا راکٹ حملہ، 09 پولیس اہلکار شہید ، متعدد زخمی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور رحیم یار خان کے لئے روانہ ہو گئے۔ 
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یار خان کچہ ماچھکہ میں پولیس گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے راکٹ حملے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور رحیم یار خان کیلئے روانہ ہو گئے ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سمیت دیگر سینئر افسران بھی ہمراہ تھے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کچہ کے علاقے میں پولیس کی 02 گاڑیاں ہفتہ وار ڈیوٹی کرکے واپس آ رہی تھیں، ایک گاڑی خراب ہوئی، اچانک راکٹ لانچرز سے حملہ ہوا،  پولیس گاڑیوں پر راکٹ لانچر حملے میں اب تک  *09*  اہلکاروں کے شہادت کنفرم ہو گئی ہے، حملے میں  بیشتر پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ڈی پی او رحیم یار خان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر828)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, August 22, 2024