اہل تشیع کمیونٹی کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات کی

اہل تشیع کمیونٹی کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات کی
عشرہ محرم کی طرز پر چہلم کے موقع پر بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب
چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کے منتظمین، لائسنس دار اور متولیان کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات کی۔دوران ملاقات چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے مرکزی جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کہاکہ عشرہ محرم کی طرز پر چہلم کے موقع پر بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے، سکیورٹی پر تعینات نفری کو ڈیوٹی کی حساسیت اور شہریوں سے مزید بہتر برتاؤ بارے بریف کیا جائے گا۔ شہزادہ سلطان نے کہا کہ مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے روٹس پر روشنی کا خاطر خواہ انتظام کیا جائے گا، منتظمین اور امن کمیٹیوں کی مشاورت سے غیر ضروری طور پر کسی راستے کو بند نہیں کیا جائے گا۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کہاکہ حضرت عثمان علی ہجویری رضی اللہ عنہ کے عرس کے موقع پر بھی سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔ شیعہ کمیونٹی لیڈرز نے عشرہ محرم الحرام کے بہترین سکیورٹی انتظامات پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ شیعہ کمیونٹی وفد نے کہاکہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی ان تھک محنت اور فرض شناسی سے عشرہ محرم پر امن گذرا۔ شیعہ لیڈران نے بہترین کارکردگی کے حامل سپروائزری پولیس افسران کو تعریفی اسناد دینے کی تجویز دی۔ دوران میٹنگ اہل تشیع لیڈران نے امن کمیٹی کی از سر نو تشکیل سکیورٹی انتظامات بارے مختلف تجاویز پیش کیں۔ وفد میں جعفر علی شاہ، صفدر علی شاہ، تاثیر شاہ، منصور رضا شاہ، آغا عباس کاظمی، ہاشم رضا، جعفر شاہ، ذوالفقار نقوی، زوار شاہ، مہدی شاہ اور حسن رضوی شامل تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر827)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, August 22, 2024