آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فیصل آباد میں ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل عابد علی کو خراج تحسین

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فیصل آباد میں ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل عابد علی کو خراج تحسین
کانسٹیبل عابد علی نے فرض کی راہ میں شہادت کا اعلی مقام حاصل کیا، محکمہ قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گا، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد میں ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل عابد علی کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کانسٹیبل عابد علی نے فرض کی راہ میں شہادت کا اعلی مقام حاصل کیا، محکمہ قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گا، ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ میں ایگل ڈیوٹی پر مامور پولیس ٹیم نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو چیکنگ کیلئے روکا، نامعلوم ملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ کردی، کانسٹیبل عابد علی کے سینے اور گردن پر گولیاں لگیں۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا، دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی اور ریڈز جاری ہیں۔ کانسٹیبل عابد علی کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ا لائیڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہاکہ شہید کی فیملی کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر826)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, August 22, 2024