اٹک میں سکول وین پر فائرنگ سے 02 طالبات کی ہلاکت کا واقعہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس
آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب،واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اٹک میں سکول وین پر فائرنگ سے 02 طالبات کی ہلاکت اور05طلبا کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او اٹک کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل نے کہاکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے ذاتی دشمنی کی بنا پر وین ڈرائیور پر حملہ کیا، فائرنگ کی زد میں آکر دو طالبات جاں بحق جبکہ ڈرائیور اور 5 طالب علم زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل نے بتایا کہ پولیس فرانزک ٹیم موقع پر موجود، واقعہ کے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر824)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, August 22, 2024