پنجاب پولیس میں کانسٹیبل سے ایس پی رینک تک مزید پروموشنز کی تیاری،
تمام ریجنل و یونٹس سربراہان کو آئندہ چند روز میں پروموشن بورڈ کے اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت،
میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق 3500 خالی سیٹوں پر ترقی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
پنجاب پولیس میں کانسٹیبل سے ایس پی رینک تک مزید پروموشنز کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف یونٹس میں 3500 خالی سیٹوں پر ترقی کا عمل یقینی بنانے کے لیے پروموشن بورڈ کے اجلاس منعقد کرنے کا حکم دے دیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام ریجنل و یونٹس سربراہان کو آئندہ چند روز میں پروموشن بورڈ کے اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ گذشتہ ڈیڑھ سال میں 22 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی، امن و امان کے قیام، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے 12 ہزار سے زائد کانسٹیبلز بھرتی کئے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس میں 260 ملازمین کو اگلے رینک میں ترقی دے دی گئی ہے، 449 اے ایس آئیز کو آئندہ دنوں میں سب انسپکٹرز کے رینک پر پروموٹ کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ شہدا اور ڈیتھ ان سروس کلیم پر ملازمین کے بچوں کی بھرتیاں یقینی بنائی گئیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس 1640 شہدا، ہزاروں غازیوں کی امین فورس ہے، ہمارے جوان شہریوں کی حفاظت کے دوران آئے روز شہادتیں پیش کر رہے ہیں، جسمانی اعضاء کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ فورس کا مورال بلند ہے، مزید جوش و جذبے سے خدمت خلق یقینی بنانے کے لئے پروموشنز اور ویلفیئر ضروری ہیں، میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر822)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, August 21, 2024