پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں ترقی پانے والے اے ایس آئیز کو رینک لگانے کی تقریب،
پنجاب ہائی وے پٹرول کے 266 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی عہدے پر ترقیاں دے دی گئیں، ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سینئر افسران نے ترقی پانے والے اے ایس آئیز کو نئے عہدے کے رینک لگائے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب ہائی وے پٹرول کی موجودہ قیادت کی زیر نگرانی پی ایچ پی نے ڈیڑھ برس میں ہر شعبہ میں مثالی کارکردگی دکھائی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی راؤ عبدالکریم اور ڈی آئی جی اطہر وحید کی قیادت میں پی ایچ پی پروموشن رولز کی تیاری و منظوری ایسا اقدام ہے جس سے ترقی کے اہل ہزاروں پی ایچ پی اہلکار مستفید ہونگے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ محکمانہ ترقی درحقیقت پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافہ کی عکاس اور پہلے سے زیادہ محنت کی متقاضی ہے، ترقی پانے والے اہلکار شہریوں کو انصاف، خدمت مراکز میں سروسز کی فراہمی کیلئے صدق دل سے سرگرم رہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس فورس میں ویلفیئر، پروموشن، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ موثر ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، آج پولیس قیادت اور فورس میں اعتماد کا رشتہ ہے، پہلے سے بڑھ کر جانفشانی سے فرائض کی ادائیگی کا عہد کرتے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شاہرات پر جرائم کے قلع قمع، ٹریفک قوانین کے موثر نفاذ، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ و خدمت اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ، پیپر لیس ورکنگ سمیت دیگر اقدامات سے پی ایچ پی کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں ترقی پانے والے اے ایس آئیز کو رینک لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب ہائے وے پٹرول کے پروموشن پانے والے 266 اہلکاروں کو اگلے عہدے کے رینک لگائے۔ ترقی پانے والے اے ایس آئیز کے والدین، بچوں اور عزیز و اقارب کی تقریب میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت مختلف ریجنز میں تعینات 266 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی عہدے پر ترقیاں دی گئیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوراور سینئر افسران نے ترقی پانے والے اے ایس آئیز کو نئے عہدے کے رینک لگائے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ترقی پانے والے اے ایس آئیز کو مبارکباد، خطاب میں اہم ہدایات جاری کیں، ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید نے کہا کہ پی ایچ پی کی تاریخ میں پہلی بار 266 ہیڈ کانسٹیبل کو اے ایس آئیز کے عہدے پر پروموٹ کیا گیا ہے، پی کیڈٹ سکیم کے تحت پبلک سروس کمیشن سے مزید 250 اے ایس آئیز جلد پروموٹ ہونگے، حالیہ پروموشن میں پی ایچ پی لاہور ریجن کے 36 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی عہدے پر ترقی ملی، جبکہ گوجرانوالہ ریجن کے 40، راولپنڈی کے 31، سرگودھا کے 41، فیصل آباد کے 28، ملتان ریجن کے 35، ڈی جی خان کے 19 اور بہاولنگر کے 36 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی عہدے پر پروموٹ کیا گیا، ڈی آئی جی اطہر وحید نے کہا کہ گذشتہ ڈیڑھ برس میں پی ایچ پی میں 02 ہزار کے قریب پروموشن ہوئیں، پی ایچ پی ٹیموں نے 11 ہزار اشتہاریوں کو گرفتار کیا، 56 ہزار شہریوں کو مدد و راہنمائی فراہم کی۔ پی ایچ پی پولیس کی پہلی فیلڈ فارمیشن ہوگی جس کے اہلکاروں کو باڈی کیم لگائے جا رہے ہیں، پی ایچ پی اہلکاروں کو ایلیٹ کی جدید ٹریننگ بھی دی جارہی ہے۔ تقریب میں کمانڈنٹ چوہنگ محبوب اسلم للہ نے بھی خطاب کیا اور مختلف پراجیکٹس سے پولیس فورس کا مورال بلند کرنے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو سلیوٹ پیش کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ محمد وقار عباسی، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی خرم شکور، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ٹریننگ منیر ضیا راؤ، ڈی آئی جی امین بخاری، ڈی آئی جی ایلیٹ منصور الحق، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل امجد اور ایس ایس پیز سمیت دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر821)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, August 21, 2024