ایس ایس پی سید ندیم عباس کے تبادلہ پر سپیشل برانچ ہیڈکوارٹرز میں پروقار الوداعی تقریب،
تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید کی شرکت،
ایس ایس پی سید ندیم عباس کے تبادلہ پر سپیشل برانچ ہیڈکوارٹرز میں پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید،ڈی آئی جی انٹیلیجنس فیصل علی راجہ، ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن ڈاکٹر آصف شہزاد، ایس ایس پی ایڈمن اور ایس ایس پی سکیورٹی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،ایس ایس پی سید ندیم عباس بطور ایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور ریجن فرائض سر انجام دے رہے تھے،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید نے ایس ایس پی سید ندیم عباس کو اعزازی شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید کا سید ندیم عباس کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید نے کہا کہ ایس ایس پی سید ندیم عباس کا شمار پنجاب پولیس کے قابل افسران میں ہوتا ہے اورندیم عباس کی سپیشل برانچ کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر ایس ایس پی سید ندیم عباس نے تمام افسران کا شکریہ ادا کیا اور انھوں نے کہا کہ ایس ایس پی لاہور ریجن تعیناتی کے دوران بہترین ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا،سید ندیم عباس نے تعیناتی کے دوران بھرپور سپورٹ اور راہنمائی پر ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمیداورسینئر افسران کا شکریہ ادا کیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر820)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, August 20, 2024