گوجرانوالہ، حافظ آباد،نوشہرہ ورکاں(نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت)سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں انہی احکامات کے پیش نظر پولیس نے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزم کبیر کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے دس کلو آٹھ سو گرام چرس برآمد کر لی، دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتاتھا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ علاوہ ازیں تھانہ تتلے عالی پولیس نے منشیات فروش رانا انس علی سکنہ لنج شریف کو چرس سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا دوران تلاشی ملزم سے چرس کے نو پیکٹ برآمد ہوئے جن کا مجموعی وزن دس کلو چار سو بیس گرام ہے۔حافظ آبادپولیس نے کارروائی کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش قمرزمان عرف رنگو سکنہ ونگے کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے 5کلو چارسو گرام چرس برآمد کرلی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ملزم عرصہ دراز سے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کررہاتھا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*************************
