آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں محکمانہ پروموشن بورڈ کے اجلاس کا انعقاد،
پروموشن بورڈ نے 25 سی ٹی ڈی کارپورلز کو گریڈ 14 میں بطور انڈر آفیسر ترقی دے دی، نوٹیفکیشن جاری کردیا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں محکمانہ پروموشن بورڈ کے اجلاس کا انعقاد منعقد کیا گیا جس میں پروموشن بورڈ نے 25 سی ٹی ڈی کارپورلز کو گریڈ 14 میں بطور انڈر آفیسر ترقی کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق13 کارپورلز کو ریگولر جبکہ 12 کو آفیشیٹنگ بنیادوں پر اگلے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کارپورلز کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،ترمیم شدہ رولز کے مطابق سی ٹی ڈی کارپورلز گریڈ 19 تک ترقی کی منازل طے کر سکیں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے تمام کارپورلز کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی دلچسپی سے سی ٹی ڈی کارپورلز کی ترقیوں کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچا۔ سی ٹی ڈی کارپورلز ان ترقیوں کا جواب پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناس سے فرائض کی ادائیگی کی صورت دیں، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ دہشت گردی، فرقہ واریت اور شدت پسندی میں ملوث شرپسند عناصر اور انکے سہولت کاروں کا مستقل صفایا یقینی بنایا جائے، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ امن و امان کے دشمن شر پسند عناصر کا تعاقب جاری رکھا جائے اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر815)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, August 19, 2024