سندھ حکومت کے 07ویں سول سروسز ٹریننگ پروگرام میں شامل زیر تربیت افسران کے وفد کا سنٹرل پولیس آفس کامطالعاتی دورہ،

سندھ حکومت کے 07ویں سول سروسز ٹریننگ پروگرام میں شامل زیر تربیت افسران کے وفد کا سنٹرل پولیس آفس کامطالعاتی دورہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تربیت افسران سے خطاب کیا، سوالات کے جوابات بھی دئیے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ شہریوں کو سروسز ڈلیوری کی بآسانی فراہمی پر یکساں توجہ دے رہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کا ہر ڈاکومنٹ کیو آر کوڈ سے منسلک ہے جس پر شہریوں کا فیڈ بیک قابل ستائش ہے اور اس فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کی مشترکہ کاوشیں شہریوں کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی لا سکتی ہیں،لہذتمام افسران عوام کی مشکلات کے فوری ازالہ اور انصاف کی باآسانی فراہمی کو اپنا نصب العین بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب کے تمام اضلاع کو سیف سٹی ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے، تھانوں کے فرنٹ اینڈ کو اپ گریڈ کرنے کے بعد باقی ترقیاتی پراجیکٹس کو تیزی سے مکمل کیاجارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں سندھ حکومت کے 07ویں سول سروسز ٹریننگ پروگرام میں زیر تربیت افسران کے مطالعاتی دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تربیت افسران سے خطاب کیا، سوالات کے جوابات بھی دئیے۔
سندھ حکومت کے مختلف اداروں کے افسران کو پنجاب پولیس کی ورکنگ، سروس ڈلیوری پراجیکٹ بارے آگاہی دی گئی،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان نے لا اینڈ آرڈر اور آپریشنز برانچ کے پیشہ ورانہ امور بارے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس کی بارڈر چیک پوسٹوں کو جدید وسائل سے اپ گریڈکیا جارہاہے، پنجاب پولیس نے ڈی جی خان اور میانوالی میں دہشتگردوں کے حملے کو ناکامی و پسپائی سے دوچار کیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اظہر اکرم نے انویسٹی گیشن امور اور ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین نے ویلفیئر اقدامات بارے بریفنگ دی، اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم نے خواتین کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات اور تحفظ مراکز کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی،اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹررضوان احمد خان نے ایڈمن امور بارے گفتگو کی جبکہ ایس ایس پی مسنتنصر فیروز نے بتایا کہ”میرا پیارا ایپ“ کے ذریعے اب تک01ہزار بچوں کو والدین سے ملوایا گیاہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کے فیچرز سے مزین یہ ایپ سینکڑوں خاندانوں کی مشکلات کے ازالے کا باعث بن رہی ہے۔ زیر تربیت افسران کو 1787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر، مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم سمیت دیگر فلورز کا دورہ کروایا گیا، دورے کے اختتام پرآئی جی پنجاب نے وفد کے سربراہ کو تھانوں کی اپ گریڈیشن پر مبنی کتاب”تھانے پنجاب دے“دی۔  
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر814)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, August 19, 2024