آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا تعلیم دوست ویژن : پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے ریکارڈ وظائف کا اجرا

Aug 19, 2024

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے تعلیم دوست ویژن کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے ریکارڈ وظائف کا اجرا کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ بی ایس آنرز ڈگری پروگرامز کے 418 طلبا و طالبات کو فیسوں کی ادائیگی کیلئے 06 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی، اسی طرح قرآن پاک حفظ کرکے دینی تعلیم کی راہ پر گامزن بچوں کی بھی تعلیمی وظائف سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ پولیس ملازمین کے 371 حافظ قرآن بچوں کو 03 کروڑ 52 لاکھ روپے کے تعلیمی وظائف جاری کئے گئے، یوں دونوں کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد رقم طلبا و طالبات کو دی گئی ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم اولین ترجیح  ہے،  ہر ممکن تعاون جاری رہے گا، بچوں کی بہترین تعلیم کیلئے متعدد کالجز و سکولز اور یونیورسٹیز کے ساتھ ایم او یوز سائن کئے ، مزید اقدامات کر رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کانسٹیبلری کے ہونہار بچوں کے لیے فارن سکالرشپس سمیت بہترین کیرئیر ڈویلپمنٹ میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے ۔

*****************************