چہلم امام حسین ؑ، پنجاب کے10 اضلاع میں موبائل سروس بند ،لاہورمیں بحال رہے گی

Aug 17, 2024

لا ہو ر (نمائندہ جنگ)چہلم حضرت امام حسین ؑکے موقع پرسکیورٹی انتظامات، پنجاب کے دس اضلاع میں موبائل سروس جزوی طور پر بند ہوگی، لاہورمیں بحال رہے گی ۔ چہلم پر جلوسوں کے مقامات پر صبح 5 سے رات 11 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔ راولپنڈی، جھنگ، لیہ، سرگودھا، بھکر ، میانوالی ،گجرات، گوجرانولہ، چکوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موبائل سروس بند ہو گی۔ لاہورو دیگر تمام اضلاع میں سروس بحال رہے گی۔

(روز نامہ جنگ)

***********************