لاہور(کر ائم رپو رٹر) محکمہ پولیس میں تفتیشی معیار کوبہتر بنانے کے لئے 1953اے ایس آئی سے انسپکٹر رینک کے افسران کی کنٹریکٹ پربھرتیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، 5سال میں ریٹائرڈ قابل تفتیشی افسران کوکنٹریکٹ پربھرتی کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی، لاہور سے 575 اے ایس آئی سے انسپکٹر رینک کے افسران کی بھرتیاں کی جائیں گی۔ ریٹائرڈ افسران زیر تربیت افسران کوتفتیش کا معیار بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کریں گے،کنٹریکٹ پر بھرتی افسران کو ٹریننگ سنٹرز و پولیس لائنز میں تعینات کیا جائے،ریجنل سربراہان ریٹائرڈ افسران کے انٹرویو کرکے نام شارٹ لسٹ کریں۔شارٹ لسٹ ہونے والے افسران کا کوائف وریکارڈ کے لئے پروفارمہ بھی بھجوا دیا گیا،ریٹائرڈافسران کی رینک وائزوکیٹگریزوائزفہرستیں بھی ریجنزکوبھجوادی گئیں،5سال میں 339ا ے ا یس آئیز،1016سب انسپکٹر اور 598 انسپکٹرز ریٹائرڈ ہوئے۔ مراسلہ میں مزید کہاگیا کہ ریٹائرڈ افسران میں 315ایپلس 709اے اور929بی کیٹگری میں فعال کرتے ہیں، آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو 22اگست تک شارٹ لسٹ کئے افسران کی فہرستیں بھجوانے کا حکم دے دیا۔
(روز نامہ جنگ)
************************