پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے ساڑھے 14 لاکھ روپے جاری

Aug 17, 2024

انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید 14 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے سب انسپکٹر ندیم انور عاصم کو کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، شیخوپورہ پولیس کے ریٹائرڈکانسٹیبل سید شمشاد حسین کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے، ساہیوال پولیس کے انسپکٹر محمد اسحاق کو عارضہ جگر کے علاج کیلئے 02 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے، گجرات کے کانسٹیبل ندیم عامر (مرحوم) کی اہلیہ کو وہیل چیئر کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے اے ایس آئی محمد شفیق اور ہیڈ کانسٹیبل رب نواز خان کو علاج کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ سپیشل برانچ کے اے ایس آئی محمد اشفاق انجم، پی سی کانسٹیبل محمد محسن اسد کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ میانوالی کے اے ایس آئی شوکت جاوید خان اور پی سی فاروق آباد کے سلطان احمد کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔

(روز نامہ سٹی 42)

*************************