ایس ایس پیز کورینک لگانے کی تقریب،آئی جی کی مبارکباد

Aug 17, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایس پی رینک پر ترقی پانیوالے پولیس افسر وں کو سنٹرل پولیس آفس میں نئے عہدے کے رینک لگائے ۔ ترقی پانے والوں میں ایس ایس پی نصیب اللہ خان، سید غضنفر علی شاہ،احمد محی الدین، محمد راشد، سردار موارہن خان، فراز احمد، شازیہ سرور، زونیرہ اظفر، سید علی، آصف امین اعوان، عبداللہ احمد، توقیر محمد نعیم شامل ہیں، آئی جی نے افسر وں کومبارکباددی اور ہدایت دی کہ تمام افسران پہلے سے زیادہ محنت اور خلوص نیت سے کام کرتے ہوئے بطور مثالی لیڈر ترقی کے ثمرات عوام کو منتقل کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے جرائم کے قلع قمع اور شہریوں کو خدمات کی باآسانی فراہمی یقینی بنائیں ، مزید برآں پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کے لئے مزید 14 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دیئے گئے ۔

(روز نامہ جنگ)

************************