آئی جی پنجاب کا تمام ریجنز کو کریمنل گینگز کے خاتمے، 1787 اور سی ایم پورٹل پر زیر التوا شکایات کو ٹائم لائن میں فوری ازالے کا حکم،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم ویڈیو لنک اجلاس،

آئی جی پنجاب کا تمام ریجنز کو  کریمنل گینگز کے خاتمے، 1787 اور سی ایم پورٹل پر زیر التوا شکایات کو ٹائم لائن میں فوری ازالے کا حکم،

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ایف آئی آرز کے اندراج میں تاخیر، سائلین کی رسائی میں رکاوٹ اور کرپشن پر زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ، آئی جی پنجاب نے کہا کہ اے کیٹیگری کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید موثر بنایا جائے ، چالاننگ اور ریکوری کی شرح میں اضافہ کریں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی کے کیسز کے ڈی این اے فوری فرانزک کے لئے بجھوائے جائیں ، ہائی پروفائل کیسز میں تفتیش کے معیار اور جاری کردہ پروٹوکولز کی بجا آوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔ آئی جی پنجاب کا تمام ریجنز کو کریمنل گینگز کے خاتمے، 1787 اور سی ایم پورٹل پر زیر التوا شکایات کے ٹائم لائن میں ازالے کا حکم دیا ۔ آئی جی پنجاب نے بدنام زمانہ  گینگز کی سرکوبی پر خوشاب اور بھکر سمیت مختلف اضلاع کے ڈی پی اوز کی کارکردگی کو سراہا، آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا اور فیصل آباد کی بہترین کمانڈ اور پبلک ڈیلیوری خدمات کو سراہا،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 06 ریجنز اور ان کے اضلاع کی کارکردگی، ایشوز اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا، دوران اجلاس خطرناک گینگز کی گرفتاری، ریکوری، انوسٹی گیشن اور چالاننگ کے امور زیر غور آئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین جرائم، ڈکیتی مرڈر، بلائنڈ مرڈر، اغوا برائے تاوان، سمیت کرائم کنٹرول کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا، آئی جی پنجاب کی راولپنڈی ریجن کو انویسٹی گیشن، ریکوری، پراسیکیوشن، 1787 پر شکایات کے ازالے کے حوالے سے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی، ڈی آئی جیز سمیت سینئر افسران اجلاس میں موجود تھے جبکہ راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجن کے آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔ 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر811)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Sunday, August 18, 2024