وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز
لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 01 لاکھ 11 ہزار 912 ملزمان گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس 
قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان سے 05 ارب 22 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی، ترجمان پنجاب پولیس  
 
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پولیس ٹیمیں لیسکو سمیت دیگر اداروں کو کریک ڈاؤن میں بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 01 لاکھ 11 ہزار 912 ملزمان گرفتار کیا گیا ، بجلی چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف 01 لاکھ 22 ہزار 166 مقدمات درج کئے گئے ، بجلی چوری کے 85 ہزار 547 مقدمات کے چالان مکمل کرکے جمع کروائے گئے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان سے 05 ارب 22 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی، صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے کریک ڈاؤن بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 38410 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔ 38403 مقدمات درج کئے گئے ، 19705 مقدمات کے چالان جمع کرواتے ہوئے ملزمان سے 01 ارب 81 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔
 
 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ٹیمیں تمام اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں الیکٹرسٹی کمپنیوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کر رہی ہیں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ بجلی چوری مقدمات میں چالاننگ کی شرح مزید بہتر بنائیں، زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں کو گرفتار کریں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ بجلی چوری مقدمات کے ملزمان سے ریکوری میں مزید بہتری لائیں، بجلی چوری کے مقدمات کا بلا تاخیر اندراج یقینی اور بجلی کمپنیوں کے افسران کے اشتراک سے سخت لائحہ عمل اپنایا جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور کارکردگی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر809)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, August 17, 2024