سنٹرل پولیس آفس، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس،
سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں سے نبرد آزما تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کے لئے جدید بلٹ پروف جیکٹس خریدنے کا فیصلہ!
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس فورس کے لاجسٹکس، پروکیورمنٹ اور ڈویلپمنٹ امور کا جائزہ لیا، ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، اے آئی جیز سمیت سینئر پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کو سرحدی چوکیوں، کچہ ایریاز میں دہشت گردوں اور شرپسندوں کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ دوران اجلاس فورس کے لئے جدید سرویلنس سسٹم، باڈی کیمرے، آئی ٹی جدید بیسڈ آلات کی خریداری بارے بریفنگ دی گئی، سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں سے نبرد آزما تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کے لئے جدید بلٹ پروف جیکٹس خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں دہشت گردوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے نائٹ ویژن جدید اسلحہ و آلات، سنائپرز گنز، مارٹر گولے اور ایمونیشن خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس فورس کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آئی ٹی ٹیکنالوجی، آلات اور اسلحہ سے لیس کیا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نے سرحدی چوکیوں، کچہ ایریاز میں خوارجی دہشت گردوں اور شر پسندوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کا ہر سپاہی دہشت گردوں، شر پسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے،امن کے دشمن خطرناک ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع کا عمل مزید تیز کیا جا رہا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر808)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Saturday, August 17, 2024