آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا تعلیم دوست ویژن: پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے ریکارڈ سکالرشپس جاری
رواں سال 7549 بچوں کو مختلف ڈگری پروگرامز کی فیسوں کی ادائیگی کیلئے 52 کروڑ روپے سے زائد وظائف دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے تعلیم دوست ویژن کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین تعلیم کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے رواں سال 7549 بچوں کو مختلف ڈگری پروگرامز کی فیسوں کی ادائیگی کیلئے 52 کروڑ روپے سے زائدریکارڈ تعلیمی سکالرشپس جاری کر دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ گذشتہ سال پولیس ملازمین کے بچوں کو 85 کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف دئیے گئے، رواں سال ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر پر 100 کروڑ روپے خرچ کریں گے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پی ایچ ڈی، ایم فل ڈگریوں کیلئے 262 طلبا کو 02 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس پروگرامز کیلئے 277 طلبا کے لئے 09 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد وظائف جاری کئے گئے، آئی ٹی ڈگری پروگرامز کے 489 طلبا کو 04 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد جاری کئے گئے، انجینئرنگ ڈگری کے 115 طلبا کو 01 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد سکالرشپس دی گئیں، بی ایس آنرز کے مختلف پروگرامز کے 3006 طلبا کو تقریبا 22 کروڑ روپے بطور وظائف دئیے گئے،انٹرمیڈیٹ کے 2590 طلبا کو ساڑھے 06 کروڑ روپے سے زائد فنڈز تعلیمی اخراجات کیلئے دئیے گئے، قرآن پاک حفظ کرنے والے 371 بچوں کو 03 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی، بزنس ایجوکیشن حاصل کرنے والے 220 طلبا کو 01 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد وظائف دئیے گئے۔ قانون کے 97 طلبا کو 72 لاکھ روپے، بی اے کے 102 طلبا کو 54 لاکھ روپے، انڈر میٹرک کے 20 طلبا کو 13 لاکھ روپے سے زائد وظائف دئیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین کے بچوں کے بہتر تعلیمی پروگرامز کے انتخاب کیلئے یوٹیوب چینل سمیت دیگر ذرائع سے بھرپور راہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر804)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, August 15, 2024